نئی دہلی،یکم اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتوار کو پٹرول کی قیمت چار سال کی سب سے اونچی قیمت کی سطح پر پہنچ گئی۔ دہلی میں پٹرول 73.73 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 64.58 روپے ہوگئی ۔ اسی کے ساتھ اب پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں تخفیف کا مطالبہ تیز ہونے لگا ہے۔سرکاری تیل کمپنی ، جو گزشتہ سال جون سے یومیہ بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کررہی ہے ، نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دہلی میں 18 پیسے کا اضافہ کردیا ہے ، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں۔قومی راجدھانی میں اب پٹرول کی قیمت 73.73 پیسہ ہوگئی ہے جو 14ستمبر 2014 کے بعد سے سب سے اونچی قیمت ہے۔ تب پٹرول کی قیمت 76.06 روپے تھی ۔ جبکہ ڈیزل کی یہ قیمت اب تک کی سب سے اونچی قیمت ہے۔